Contest held on the subject of dentistry and oral health at Baqai Dental College



راچی:۳؍اگست(پ،ر) بقائی ڈینٹل کالج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام بی ڈی ایس کے طلبہ و طالبات کے مابین ڈینٹسٹری اور اورل ہیلتھ کے موضوع پر مقابلۂ معلومات کا انعقاد کیا گیا۔ ۶۹؍ طلبہ و طالبات کے اے ، بی، سی اورڈی گروپ تشکیل دیے گئے۔ جنہیں مزید ذیلی گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہر گروپ میں چار تا پانچ طلبہ و طالبات نے مقابلوں میں اپنی ذہانت اور تعلیمی استعداد کے جوہر دکھائے۔ یہ ایک طرح سے ان کی تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کا اظہار تھا۔شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کے ہیڈ ڈاکٹر اصغر علی شگری نے مقابلے کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔ طلبہ و طالبات کے ہر گروپ نے اپنی اکیڈمک معلومات اور تربیت کے مطابق ڈینٹسٹری اور اورل ہائجین سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر بقائی ڈینٹل کالج کے ابتدائی بیجوں کے فارغ التحصیل اور اسی کالج کے سابق استاد ڈاکٹر ندیم بیگ جو ان دنوں سعودی عرب میں جامعہ الجوف میں شعبہ ڈینٹسٹری میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں ، مقابلے کے دوران منصف کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے ڈاکٹر اصغر علی شگری کے ساتھ مقابے میں شریک طلبہ و طالبات سے سوالات بھی پوچھے۔ منصفین کے مطابق پوائٹ اسکورنگ میں سرفہرست گروپ B-4کے طلبہ و طالبات غزنی قریشی، راحیمہ خان، شہزور جمالی اور قرۃ العین عابد پر مشتمل گروپ کو اوّل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبا و طالبات نے اپنی قابلیت کے مطابق جوابات دئیے تاہم کامیاب طلبا نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا اور سبقت حاصل کرلی۔ جیت دراصل اسی فرق کا نام ہے جو خوب اور خوب تر کے درمیان ہے۔ خوبی کے ساتھ پیش کش کسی کو ممتاز ترین بنادیتی ہے۔ پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج پروفیسر کاشف اکرام نے ڈاکٹر ندیم بیگ کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا اہتمام نیک نیتی اور مثبت کارکردگی پر ہونا چاہئے اور اس میں اجتماعیت کاعنصر شامل ہونا چاہئے۔وائس پرنسپل ڈاکٹر طلحہ ایم صدیقی نے کہا کہ ڈینٹسٹری کے طلبا و طالبات کو اس طرح کے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہئے ۔ یہ ایک اچھی روایت اور کامیاب کوشش تھی۔ آخر میں کامیاب طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔