Pharmacy Day One Held at Baqai Medical University



کراچی:۔ ۶؍فروری(پ۔ر) بقائی انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز میں فارم ڈی کے ۲۳ویں بیج کے یومِ آغازِ تعلیم کاانعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر شوکت خالد نے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا اور ان کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کوفارم ڈی کے نصابِ تعلیم کی بنیادی تفصیلات اور شعبۂ طب میں فارمیسی تعلیم کے مقاصد اور اس کی افادیت سے طلبا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فارمیسی کا مستقبل تابناک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اسے نہ صرف اپنے لئے بلکہ عوامی صحت اور معاشرے کی بہتری کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔فارم ڈی کی تعلیم کمیونٹی فارمیسی کے اشتراک سے مزید اہم ہوجاتی ہے۔ اس سے عوامی خدمت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ادویہ سازی کی صنعت میں معیاری ادویہ کی تیاری تک کئی شعبہ شامل ہیں۔ ان میں ہر ایک میں اسپیشلائزیشن کیا جاسکتا ہے۔طلبا اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں۔ آج آغازِ تعلیم کے ساتھ ہی آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ آپ کو شعبۂ فارمیسی میں کامیاب ہونے کے لئے محنت اور شوق و اپنانا ہے۔ تعلیم کو اولین ترجیح بناکر ہی آپ بلکہ ملک و قوم کے طبی مسائل کو حل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس موقع پر سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سید فضل حسین نے انسٹیٹیوٹ کا ۱۹۹۶ء سے آج تک کی بیش رفت کا جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شوکت خالد نے اساتذہ اور اراکین و انتظامیہ کا تعارف بھی کرایا اور طلبہ و طالبات کے روشن اور بارآور مستقبل کی دعا کی۔