WORLD DIABETIC DAY HELD AT BAQAI MEDICAL UNIVERSITY

کراچی:۱۷؍ نومبر(پ ر) بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ ڈائبیٹس ایسوسی ایشن بہ اشراک بقائی مرکز تعلیم تدارک ذیابیطس اور مختلف ادویہ ساز اداروں کے تعاون سے بیسویں عالمی یوم ذیابیطس چہل قدمی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر زاہدہ بقائی نے واک کا افتتاح کرتے ہوئے فیتہ کاٹتے ہوئے کہا کہ اس سال ذیابیطس آگہی مہم کا خصوصی موضوع ذیابیطس سے متاثرہ خواتین کی دوران حمل مشکلات اور اثرات ہے۔ ہر سال سات میں سے ایک خاتون ذیابیطس کی وجہ سے حمل میں پیچیدگی (GDM) کا شکار ہوتی ہے۔ بلند فشار خون کے علاوہ ایسی خواتین میں بڑے سائز کے بچوں کی زچگی میں مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔ ملکی آبادی میں خواتین کا حصہ نصف سے زیادہ ہے۔ ان کی بڑی تعداد اس مرض سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ معالج ذیابیطس کو یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ وضع حمل کے دوران زچہ و بچہ دونوں خیروعافیت سے ہوں۔ ذیابیطس کی وجہ سے زچہ اور بچہ کی زندگی پر خطر ہوتی ہے اور اس صورت حال میں معالج اور پیر ا میڈیکل اسٹاف انتہائی کرب میں مبتلا رہتے ہیں۔ حاملہ خواتین زچگی کے ابتدائی مراحل میں ہی اپنا طبی معائنہ کراتے وقت ذیابیطس کا ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ زچہ کے ساتھ بچہ یعنی مستقبل کی نسل کو محفوظ رکھا جاسکے۔خواتین کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ خاندان کی پرورش اور خود کو اور انہیں صحت مند رکھنا خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ شاہانہ آرام طلب طرز زندگی جس میں جسمانی محنت یا ورزش شامل نہ ہو کے بجائے سادہ اور پر مشقت طرز زندگی اپنائی جائے۔ اس طرح ہم ایک صحت مند پاکستان کی تشکیل کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ڈابئیٹک ایجوکیٹر ڈاکٹر مسرت ریاض نے اس موقع پر کہا کہ ذیابیطس مرض کو سائنسی نقطہ نظرسے دیکھنا ہوگا اس کے لئے ہمیں خواتین میں تعلیم کو پھیلانا ضروری ہے ۔عالمی سطح پردو کروڑ خواتین ذیابیطس کا شکار ہوتی ہیں اور ہمیں خصوصاً پاکستانی خواتین میں اس شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنی طرز زندگی کو تبدیل کریں۔ وقت اور حالات یہ بتارہے ہیں کہ اب یہ صرف موروثی بیماری نہیں رہی بلکہ عمومی بیماری بنتی جارہی ہے۔ بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈابیٹا لوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط نے کہا کہ بانیان بقائی نے ملک میں تعلیم وصحت کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے نجی شعبے میں پہلی مرتبہ ذیابیطس سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کے لئے حفظان صحت کا تعلیمی مرکز قائم کیا بقائی شوگر ہسپتال نے گزشتہ ۲۰ برس سے ذیابیطس آگہی واک کو تواتر سے جاری رکھا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ذیابیطس مرکز عالمی سطح پر معروف ومقبول ہے ۔ ہمارے ادارے سے وابستہ ماہرین عالمی سطح پر ذیابیطس سے محفوظ دنیا کے لئے کام کررہے ہیں ۔ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے حوالے سے مختلف ڈپلوما اور ڈگری کورسسز ہورہے ہیں جن کی آن لائن ایجوکیشن کی سہولت بھی حاصل ہے۔ اس موقع پر شعبہ میڈیسن فاطمہ ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر جمیل احمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکز شعبہ ذیابیطس کی جانب سے لوگوں کو شعور دینے کے لئے متوازن غذاؤں کے بارے میں بتایا گیا