Inauguration of Canteen in Baqai Medical University

کراچی:۔ ۱۰؍اکتوبر( پ۔ر)ڈائریکٹر پلاننگاینڈ ڈیولپمنٹ بقائی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شعیب بقائی نے اپنی نگرانی میں یونیورسٹی کینٹین کی ازسرِ نو تزائن و آرائش کی ذمہ داری نبھائی اور اسے بی ایم یو کیفے ٹیریا کے نام سے موسوم کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی اور ڈاکٹر شعیب بقائی نے مشترکہ طورپر بی ایم یو کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر شعیب بقائی نے وائس چانسلر کو نت نئے پکوان اور کیفے ٹیریا کے دیگر لذیذ ڈشز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے مختلف ڈشز کا ذائقہ چکھا اور اس نئی پیش رفت کی تعریف کی۔ اس موقع پر پرنسپل بقائی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی اور پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج ڈاکٹر کاشف اکرام کے علاوہ ڈاکٹروں اور پروفیسروں کے ساتھ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد کیفے ٹیریا کی لذیذ اور خوش ذائقہ کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوئے۔