Entry Test for the year 2017-2018

کراچی:۔ ۱۳؍ستمبر( پ۔ر)بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں طبی علوم میں دلچسپی رکھنے والے طلباو طالبات کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد اتوار ۱۷؍ستمبر۲۰۱۷ ء صبح ۹بجے بقائی یونیورسٹی کیمپس سپر ہائی وے گڈاپ روڈ ہوگا۔ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کے مطابق ٹیسٹ میں ایم بی بی ایس کے ۳۱ ویں، بی ڈی ایس کے ۲۸ ویں اور فارم ڈی کے ۲۳ ویں بیجز میں داخلوں کے امیدوار شریک ہوں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی نے طلبا و طالبات سے وقت کی پابندی کی خصوصی درخواست کی گئی ۔امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین اور سرپرستوں کے لئے انتظار گاہ میں یونیورسٹی کی روایات کے مطابق تمام سہولتیں بشمول خورد و نوش کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ خواتین کی دلچسپی کے لئے سوشل آبسٹیٹرکس یونٹ کی جانب سے دیہی خواتین کی دستکاریوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔