Baqai Medical University First Community Based & Community Oriented
Medical University

The performances of Nursing staff can’t be forgotten – stated Prof. Dr. Zahida Baqai on International Nurses Day 2017

کراچی:۱۳ مئی(پ ر) آندھی ہو ، طوفان ہو یا ہو بارش ہر قدرتی آفات اور حادثات میں طبی خدمات پر معمور نرسنگ اسٹاف کی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی نے عالمی یوم نرسنگ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بقائی ہسپتال کے قیام کے ابتدائی دور میں ہی اسکول آف نرسنگ قائم کرکے اپنی ضرورت کے مطابق نرسنگ تعلیم وتربیت کا آغاز کردیا تھا۔ اس تواتر میں نرسنگ تعلیم وتربیت اور خدمات کا معیار بلند کیا ہے۔ جب کہ ہماری اسلامی روایات کا ماضی ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہم ہی اس شعبہ کی اساس ہیں اور آج کا جدید شعبہ نرسنگ ان ہی اصولوں پر کاربند ہے۔ ہم مستقبل میں بھی شعبہ نرسنگ میں تعلیم وتربیت کے ساتھ ان خدمات کو برقرار رکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم نرسنگ کا تقاضا یہ ہے کہ ہم شعبہ نرسنگ سے وابستہ خواتین و حضرات ورکرز کی عزت ونفس کو محروم نہ ہونے دیں اور ان کی خدمات کا اعتراف ہی اس کی پاسداری ہے۔